زمین کے تنازعہ پر طالبان اور مقامی افراد میں جھڑپیں، 3 افراد ہلاک

کابل(آئی این پی )افغانستان کے صوبے ہلمند میں زمین کے تنازع پر طالبان اور مقامی رہائشیوں کے درمیان جھڑپوں میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ لشکرگاہ میں طالبان نے مبینہ طور پر رہائشیوں کو زبردستی گھروں سے بے دخل کر دیا ہے اور ان کی زمینیں شہدا کے خاندانوں میں تقسیم کرنے کے نام پر طالبان ارکان اور خودکش حملہ آوروں کے خاندانوں میں تقسیم کی جا رہی ہیں