حافظ آباد: بدبخت بیٹوں نے زمین کے تنازعہ پر والد ، دوست کو قتل کر دیا

 قاسم اور آصف نے صلح کیلئے آئے محمد صدیق،نذیر پر کلہاڑیوںکے پے درپے وار کئے 
دونوں موقع پر چل بسے ،قاتل فرار،مقدمہ درج،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی 
حافظ آباد (آئی این پی)حافظ آباد کے علاقے کولو تارڑ میں مبینہ طور پر زمین کے تنازع پر دو بیٹوں نے اپنے والد اور اس کے دوست کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان صلح کرانے کے لیے ایک ڈیرے پر ملاقات جاری تھی، جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار کرکے اپنے والد محمد صدیق اور صلح کرانے والے نذیر احمد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان قاسم اور آصف کا اپنے والد محمد صدیق سے زمین کا تنازع چل رہا تھا،دوہرے قتل کی واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔