غزہ میں حماس اور قبائل کے جنگجوئوں کے درمیان جھڑپیں‘ 27 افراد ہلاک

حماس کے سکیورٹی یونٹ نے مسلح ملیشیا کو گھیرے میں لیا‘ اس کے ارکان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو لڑائی شروع ہو گئی
غزہ (آئی این پی )غزہ شہر میں حماس کی سکیورٹی فورسز اور دغمش قبائل کے مسلح جنگجوئوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد  مارے گئے ہیں۔ یہ جھڑپیں اس علاقے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے اختتام کے بعد سے ہونے والے سب سے پرتشدد تصادم میں شمار کی جا رہی ہیں۔برطانوی نشریاتی ادار کے مطابق عینی شاہدین  نے بتیا ہے کہ  حماس کے نقاب پوش جنگجوں کا جنوبی غزہ میں اردن کے زیرِ انتظام چلنے والے ہسپتال کے قریب دغمش عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔حماس کے زیرِ انتظام وزارتِ داخلہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق حماس کے سکیورٹی یونٹ نے غزہ شہر کے اندر اس مسلح ملیشیا کو گھیرے میں لیا اور اس کے ارکان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ تاہم وزارت کے مطابق اس کوشش میں حماس کی سکیورٹی فورسز کے آٹھ اہلکار  جاںبحق ہوئے۔