تر ک اور شامی ڈیموکریٹک فورسز میں جھڑپیں، 120 افراد ہلاک

شام میں  بشار الاسد کے بعد مغربی اجارہ داری سے ایرانی شکست کا دروازہ نہیں کھلتا: ایران
  دمشق،تہران(آئی این پی )شمالی شام میں ترک فورسز اور سیرین ڈیموکریٹک فورسز میں  جاری  جھڑپوں   میں  120 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ نبع السلام اور ابو راسین کے علاقوں میں بھاری گولہ بارود کا استعمال کیا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی شام تشرین ڈیم اور قرہ کوساک پل کے آس پاس بھی جھڑپیں جاری ہیں، جھڑپوں کے دوران بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے۔   دوسری جانب  ایرانی وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام میں بشارالاسد کے بعد مغربی اجارہ داری سے ایرانی شکست کا دروازہ نہیں کھلتا۔