اسرائیلی فوج کی غزہ میں خیموں پر بمباری، ماں بچے سمیت 6 افراد شہید

 خان یونس کے ناصر ہسپتال میں طبی سامان کی شدید قلت، مریضوں کو شدید مشکلات
غزہ،نیویارک  (آئی این پی )غزہ میں قابض اسرائیلی  فوج  بے گھر فلسطینیوں کا قتل عام جاری  رکھے ہوئے ہے، صیہونی فورسز نے غزہ میں المواسی کے خیموں میں سوئے بے گھر افراد پر بم برسا دیے جس کے نتیجے میں ایک سال کے شیر خوار بچے اور 23 سال کی ماں سمیت 6 فلسطینی شہید اور درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ مغربی کنارے کے شہر البیرہ کے علاقے ام الشریط میں بھی اسرائیلی فوج نے چھاپے کے دوران 15 سالہ امیر احمد جواد جابر کو سر اور سینے میں گولیاں مار کر شہید کردیا گیا ۔ غزہ کے شہر خان یونس میں واقع ناصر ہسپتال طبی سامان کی شدید قلت اور بڑھتے ہوئے مریضوں کے باعث انتہائی دبا وکا شکار ہے