اسرائیلی فوج کی پناہ گزین کیمپ پر بمباری، خیموں میں آگ بھڑک اٹھی، 20 شہید

 غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ  میں 14  سے زائد فلسطینی خاندانوں نے اسرائیل کے حملوں سے بچنے کے لئے پناہ لے رکھی ہے

غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں 7 اکتوبر 2023ء￿  کو شروع ہونے والی اسرائیلی افواج کی بربریت کا سلسلہ  جاری ہے‘ شہداء￿  کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ پر بم باری کے نتیجے میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں میں آگ بھڑک اْٹھی، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ کے خیموں میں 14 سے زائد فلسطینی خاندان موجود تھے۔