اسرائیلی حملے جاری‘شدید سردی‘خیموں میں پانی‘14فلسطینی شہید

لشفا ہسپتال کی چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا، مریضوں کیلئے صورتحال تشویشناک
غزہ،تل ابیب(آئی این پی)اسرائیلی  جارحانہ حملوں اور موسم کی سختی سے غزہ میں مزید 14 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ صیہونی حکومت نے ہٹ دھرمی برقراررکھتے ہوئے  کینیڈین اراکین پارلیمنٹ کے وفد کو مغربی کنارے میں داخلے سے روک دیا۔۔عرب میڈیارپورٹ کے مطابق غزہ میں شدید سردی اور بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، طوفانی ہواں سے فلسطینیوں کے خیمے اکھڑ گئے، بارش کا پانی خیموں میں داخل ہونے سے بے گھر فلسطینیوں کیلئے بیٹھنا مشکل ہوگیا۔الشفا ہسپتال کی چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا، مریضوں کیلئے صورتحال تشویشناک ہوگئی، اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث غزہ میں بنیادی ضروریات کی شدید قلت پیدا ہوگئی