کراچی(آئی این پی )وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ نے تنخواہوں، ہائو س سیلنگ، پنشن اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے تمام جائز مطالبات فوری طور پر تسلیم کیے جائیں