یو ای ٹی بجٹ کی منظوری،پرموشنز اورنئی تقرریوں کی سفارش

لاہور ( کرائم رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی سنڈیکیٹ کا اجلاس ہوا،صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی ۔اجلاس میں مالی سال 2025-26 کیلئے یو ای ٹی لاہور کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی نیز اساتذہ وملازمین کی پرموشنز اور نئی تقرریوں کی سفارش کی گئی۔ بجٹ تخمینے کے مطابق یونیورسٹی کی متوقع آمدن 5,989.399 ملین روپے جبکہ متوقع اخراجات 6,157.635 ملین روپے ہوں گے، یوں بجٹ میں 168.236 ملین روپے کے خسارے کا امکان ظاہر کیا گیا۔