مالی سال 2026 کے اختتام تک مستفید خاندانوں کی تعداد 10.2 ملین تک پہنچ جائے گی، نئے گھریلو سروے کے بعد کفالت پروگرام کی امداد بڑھائی جانی چاہیے
نقد امداد کی رقم 13,500 سے بڑھا کر 14,500 روپے اور کفالت پروگرام کی کوریج میں کم از کم 2 لاکھ خاندانوں کا اضافہ کیا جائے، ٹرانسفر پروگرام کی کوریج میں توسیع کی سفارش
اسلام آباد(آئی این پی ) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی ) کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بے نظیر کفالت پروگرام کی امداد میں مزید اضافے کی بھی سفارش کر دی۔ پورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم ساتھ ہی پروگرام کی امداد میں مزید اضافہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ کو مضبوط کیا گیا ہے، بین الاقوامی معیار کے مقابلے میں بینظیر کفالت پروگرام کی رقم کم ہے تاہم صارفین کی قوتِ خرید برقراررکھنے کیلئے مراعات میں مناسب اضافہ کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے کفالت امداد کم آمدنی والے طبقے کی کھپت کے15 فیصد تک لے جانے کی تجویز دی اور کفالت پروگرام کی رقم میں افراطِ زر کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کی بھی سفارش کی ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق بی آئی ایس پی کے بجٹ میں امدادی پروگراموں پراخراجات میں 20 فیصد اضافہ شامل ہے، اس کے نتیجے میں کفالت پروگرام کے تحت نقد کیش امداد بڑھائی جائے۔عالمی مالیاتی ادارے نے کہا کہ غیرمشروط نقد امداد کی رقم 13500 روپے سے بڑھا کر 14500 روپے کی جائے اور کفالت پروگرام کی کوریج میں کم از کم 2 لاکھ خاندانوں کا اضافہ کیا جائے۔ آئی ایم ایف کے مطابق مالی سال 2026 کے اختتام تک مستفید خاندانوں کی تعداد 10.2 ملین تک پہنچ جائے گی، 2026میں نئے گھریلو سروے کے بعد کفالت پروگرام کی امداد بڑھائی جانی چاہیے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے کنڈیشنل کیش ٹرانسفر پروگرام کی کوریج میں توسیع کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ بی آئی ایس پی کیکنڈیشنل کیش ٹرانسفرکیبجٹ کامکمل استعمال اہم ہے۔