وزیراعظم نے کموڈور (ر) محمد جواد اخترکو وزارت بحری امور میں ٹیکنیکل ایڈوائزرمقرر کردیا
پبلک سیکٹر سے عمر داد آفریدی، جاوید اقبال خان اور محمد حمود الرؤف وزارت تجارت میں تعینات
اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مختلف وفاقی وزارتوں اور محکموں میں اہم تقرریوں کی منظوری دے دی ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے کموڈور (ر) محمد جواد اختر کو وزارتِ بحری امور میں ٹیکنیکل ایڈوائزر تعینات کرنے کی منظوری دی۔ یہ تقرری ایم پی-ون اسکیل کے تحت تین سال کے لیے کی گئی ہے۔اسی طرح وزارتِ تجارت میں بھی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر سے پانچ تقرریوں کی منظوری دی گئی۔ پبلک سیکٹر سے عمر داد آفریدی، جاوید اقبال خان اور محمد حمود الرؤف جبکہ نجی سیکٹر سے محمد رؤف خان اور رفعت انعام بٹ کو وزارتِ تجارت میں تعینات کیا گیا۔وزارتِ تجارت کی تمام تقرریاں بھی ایم پی-ون اسکیل کے تحت تین سال کے لیے کی گئی ہیں۔