پڑوسیوں سے تعلقات کو فروغ دینا بنیادی حکمت عملی ہے:ایرانی صدر

 یورپی ممالک نے اسرائیلی حملے کی مذمت کے بجائے جواز پیش کئے:ایرانی وزارت خارجہ 

تہران،پیرس(آئی این پی )ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے نئی خارجہ پالیسی کے خدوخال واضح کر تے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسیوں سے تعلقات کو فروغ دینا بنیادی حکمت عملی ہے جبکہ  ایرانی عدلیہ نے کہا  ہے کہ امریکا پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ایرانی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا بنیادی حکمت عملی ہے۔ ایران خلیج تعاون کونسل سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کا نیا باب کھولنا چاہتے ہیں۔ادھر    ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک نے اسرائیلی حملے کی مذمت کے بجائے جواز پیش کئے، سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے میں مغربی ممالک بھی شریک ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ نے دعوی کیا کہ امریکا نے جنگ بندی کی پیشکش ایک عرب ملک کے ذریعے کی، امریکا اور اسرائیل کے اقدامات نے سفارت کاری کو تباہ کیا