ن لیگ پہلے بیانیے پر ڈٹ جائے‘ ساتھ چلنے کو تیار ہوں:شاہد خاقان

اسلام آباد(آئی این پی )عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے  مسلم لیگ( ن )اگر ووٹ کو عزت دو والے اپنے بیانیے پر ڈٹ جائے تو ساتھ چلنے کو تیار ہوں،حکومت کو  مولانا فضل الرحمن کی بات سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔  ایک انٹرویو میں   شاہد خاقان عباسی نے کہا  ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے‘ میراچودھری نثار سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں رہا تاہم، اختلافات سیاسی جماعتوں میں ہوتے رہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے پاس دوتہائی اکثریت ہے ، اسمبلی کی مدت تاحیات کر سکتے ہیں، پاکستان میں آئین ہے اور ہم نے اس کے مطابق ہی چلنا ہے اور اگر نظام درست نہیں ہے تو ہمیں اس کو تبدیل کرنا چاہیے جبکہ ہائبرڈ نظام اگر آئین کے مطابق نہیں تو آئین کوبدل دیں۔