بلاول مسلم لیگ ن کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے:شاہد خاقان

 اسلام آباد (آئی این پی )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  نے کہا ہے  آج سیاست ایک گالی اور دھبہ بن گئی ہے اس کو ختم کرنا چاہئے،لوگ سیاستدانوں کے بارے میں رائے اچھی نہیں رکھتے،بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے۔ایک انٹرویو میں   انہوں نے کہا  کہ سیاست سب اپنی اپنی کریں لیکن اپوزیشن کے معاملات پر اتفاق ہو،ن لیگ نے مجھے بہت کچھ دیا اور میں نے بھی جماعت کو عزت دی ۔میاں نوازشریف کے ساتھ ذاتی تعلق ہے،صرف نواز شریف کو مجھ پر بات کرنے کا حق ہے،نواز شریف جو بات کریں گے میں قبول کروں گا،میں ووٹ کو عزت دو کے نعرے کے ساتھ تھا،مسلم لیگ ن نے جو راستہ اپنایا ہے میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔نوازشریف کے ساتھ میرا 35سال کا تعلق تھا،جو آئین کی بالادستی ،شفاف الیکشن اور ملکی ترقی کی بات کرے گا میں اس کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا بلاول بھٹو مسلم لیگ ن کے ووٹوں کے بغیر وزیراعظم نہیں بن سکتے۔