اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے ساتھ چلنے کی دعوت دی : شاہد خاقان

ہماری جماعت اس پر مشاورت کرے گی‘ یقین ہے  مولانافضل الرحمن اور دیگر جماعتیں  شامل ہوں گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوام پاکستان پارٹی  کے سر براہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے  محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے۔اسلام آبادد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا  محمود اچکزئی نے اسد قیصر، عمر ایوب، ناصر عباس، سلمان اکرم راجا کے ہمراہ مجھے عزت دی‘ہماری جماعت اس پر مشاورت کرے گی۔ یقین ہے  مولانافضل الرحمن اور دیگر جماعتیں اس میں شامل ہوں گی۔