حکومت میں ہونے کے باوجود ن لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں:سکھر میں میڈیا سے گفتگو
سکھر(آئی این پی ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں ہے، حکومت میں ہونے کے باوجود ن لیگ کو پذیرائی حاصل نہیں،حکومت اور اپوزیشن کی باتیں پارلیمان کے اندر ہونی چاہئیں، عوام اور ملک کی پرواہ کسی کو نہیں، سندھ کے عوام 6 کینالوں کے معاملے پر پریشان ہیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کی باتیں پارلیمان کے اندر ہونی چاہیے، عوام اور ملک کی پرواہ کسی کو نہیں، آج ہر پاکستانی پریشان ہے، ملک میں نفاق ہوگا تو بیرونی مداخلت ہوگی، آج حکمرانوں کو صرف اپنے مفادات نظر آرہے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جہاں انصاف نہ ہو وہاں نظام نہیں چل سکتا، اقتدار چھوڑ کر آئے ہیں، اپنے مفادات کیلئے نہیں آئے