وینزویلا کے صدر مادورو نے تیسری مدت کا حلف اٹھا لیا، امریکا نے انعام کا اعلان کیا

وینزویلا کے صدر مادورو نے تیسری مدت کا حلف اٹھا لیا، امریکا نے انعام کا اعلان کیا

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جو 2013 میں پہلی بار منتخب ہوئے تھے۔

ان کی تیسری مدت کی حلف برداری کے بعد اپوزیشن نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔امریکا نے مادورو کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کو 25 ملین ڈالر کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ وینزویلا کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کی گرفتاری پر 15 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔ مادورو پر امریکا میں کوکین اسمگل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، وینزویلا نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے پر یہ الزام عائد کیا کہ اس نے مادورو اور دیگر اعلیٰ عہدیداران کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم امریکا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔