پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، عوام کا ملا جلا ردعمل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، عوام کا ملا جلا ردعمل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر عوام کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ اُمید ہے اس کمی کے نتیجے میں مہنگائی میں بھی کمی آئے گی اور عام آدمی کو کچھ ریلیف ملے گا۔شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ نئے سال میں حکومت مہنگائی پر قابو پانے کو ترجیح دے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید کم کرے تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی واضح کمی ہو۔عوام نے امید ظاہر کی کہ رواں سال کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگی اور اس کے مثبت اثرات روزمرہ زندگی پر مرتب ہوں گے۔