ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان کے بعد شہریوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔
شہریوں کا ردعمل:
شہریوں نے کہا کہ "پٹرول چند روپے سستا ہوا مگر حقیقی ریلیف کہاں ہے؟"ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ٹرانسپورٹرز پریشان ہیں اور کرایوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔
قیمتوں میں ردوبدل:
حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر پٹرول کی قیمت 7 روپے 54 پیسے فی لٹر کم کردی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپیہ 48 پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی۔
نئی قیمتیں:
پٹرول: 264 روپے 61 پیسے فی لٹر
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 285 روپے 83 پیسے فی لٹر
نوٹیفکیشن اور اطلاق:
وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔