دھند میں کمی کے بعد سینٹرل ریجن کی موٹرویز اور شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں

دھند میں کمی کے بعد سینٹرل ریجن کی موٹرویز اور شاہراہیں ٹریفک کے لیے کھول دی گئیں

سینٹرل ریجن میں واقع مختلف موٹرویز اور شاہراہوں کو حدِ نگاہ میں بہتری آنے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اس سے قبل شدید دھند کے باعث موٹرویز کے مختلف سیکشنز بند کر دیے گئے تھے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ اقدام عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔دھند کی شدت کے باعث لاہور ایسٹرن بائی پاس مکمل طور پر بند کیا گیا تھا، جبکہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک اور موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک ٹریفک کے لیے بند رہی۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دھند کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔