آزاد کشمیر: ضلع باغ میں کلیئرنس آپریشن، کوٹھیاں کے مقام پر دھرنا ختم، اہم شاہراہیں کھول دی گئیں

آزاد کشمیر: ضلع باغ میں کلیئرنس آپریشن، کوٹھیاں کے مقام پر دھرنا ختم، اہم شاہراہیں کھول دی گئیں

آزادجموں و کشمیر کے ضلع باغ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کلیئرنس آپریشن کرتے ہوئے کوٹھیاں کے مقام پر جاری دھرنا ختم کرا دیا، جس کے بعد علاقے کی اہم شاہراہوں سمیت تمام مواصلاتی راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع باغ میں کوٹھیاں کے مقام پر جاری دھرنے کے باعث اہم شاہراہوں پر آمدورفت متاثر تھی، جس سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کیا اور دھرنا ختم کرا کے راستوں کو بحال کر دیا۔آپریشن کے بعد ضلع باغ کے تمام مواصلاتی راستے کلیئر کردیے گئے، جبکہ ٹریفک کی روانی بھی معمول پر آگئی۔ شاہراہیں کھلنے سے شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات مل گئی اور علاقے میں معمولاتِ زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے۔حکام کے مطابق قانون اور ریاست کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا کردار ادا کیا۔ کلیئرنس آپریشن کے نتیجے میں راستوں کی بحالی سے علاقے میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے میں بھی مدد ملی۔