حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹرویز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم 2، ایم 3، اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو اب گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2 کو لاہور سے ہرن مینار تک اور موٹروے ایم 3 کو لاہور سے جڑانوالہ تک بند کر دیا گیا تھا۔ موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق، یہ بندش عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی تھی۔ترجمان نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے بچیں، اور گاڑی کے درمیان مناسب فاصلہ رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔