بیرون ملک مقیم پاکستانی نوسرباز عناصر سے ہوشیار ر ہیں:نادرا

بعض افراد خود کو نادرا کا نمائندہ ظاہر کر کے خدمات کا جھانسہ دے رہے ہیں
شہریوں سے 500 اماراتی درہم فیس وصول ، حساس ذاتی ڈیٹا بھی حاصل کر لیتے ہیں
 جعلسازوں سے ہوشیار رہنا اور صرف سرکاری چینلز کا استعمال ہی محفوظ راستہ ہے:نادرا
اسلام آباد(آئی این پی ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرونِ ملک بالخصوص متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کیلئے   انتباہ جاری  کرتے ہوئے  شہریوں کو جعلساز اور نوسرباز عناصر سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نادرا کے بیان کے  مطابق بعض افراد خود کو نادرا کا فرنچائز یا نمائندہ ظاہر کر کے شناختی کارڈ، نائکوپ اور دیگر شناختی دستاویزات سے متعلق خدمات فراہم کرنے کا جھانسہ دے رہے ہیں۔ یہ جعلساز عناصر سادہ لوح شہریوں سے 300 سے 500 اماراتی درہم تک فیس وصول کرتے ہیں اور اس دوران ان کا حساس ذاتی ڈیٹا بھی حاصل کر لیتے ہیںنادرا کا کہنا ہے کہ شہریوں کا ڈیٹا قومی امانت ہے اور اس کے تحفظ کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔ جعلسازوں سے ہوشیار رہنا اور صرف سرکاری چینلز کا استعمال ہی محفوظ راستہ ہے۔