بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ پی آئی اے 125 ارب میں خریدنے کوتیار

النہانگ گروپ نے قومی ایئرلائن پر واجب الادا 250 ارب ادا کرنے‘ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے‘تنخواہوں میں اضافے کی پیشکش کردی
بہترین بزنس پلان، فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی‘وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع کو پیشکش ارسال کردی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے سوا کھرب روپے سے زائد کی پیشکش کردی، النہانگ گروپ نے قومی ایئرلائن پر واجب الادا 250 ارب روپے بھی ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق النہانگ گروپ نے پی آئی اے کی خریداری کے لیے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل پیشکش ارسال کردی۔النہیان گروپ نے حکومت کو پی آئی اے کے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، تنخواہوں میں مرحلہ وار 30 سے 100 فیصد اضافے کی بھی پیشکش کی ہے۔پاکستانی کاروباری گروپ نے قومی ایئرلائن کے لیے بہترین بزنس پلان، فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کرادی، پیشکش میں قومی ائرلائن کو دیگرائرلائننز کے لئیانجینئرنگ اورمینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہے۔