اسلام آباد(آن لائن )پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا، جبکہ دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مسلسل رابطوں اور تعمیری بات چیت کی اہمیت پر زور دیا