لاہور(آئی این پی) امریکی ناظم الامورنٹالی بیکر کا قصور میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں، بچوں کو اٹھایا، پیار بھی کیا، سیلاب سے بحالی کی پاکستانی کوششوں کیلئے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے ساتھ اپنی ملاقات میں ناظم الامور نٹالی بیکر نے پنجاب میں جاری ہنگامی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، ان کوششوں میں امریکہ کی جانب سے آفات کے دوران جان بچانے والی امدادی اشیا کی فراہمی کو اجاگر کیا۔امریکی ناظم الامور نے دریائے ستلج سے ملحق سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک قصور میں امدادی کیمپوں میں بے گھر خاندانوں اور امدادی کارکنوں سے ملاقات کی