انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان 8 سال بعد طلاق کا تصفیہ

انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان 8 سال بعد طلاق کا تصفیہ

ہالی وڈ کی معروف فلم اسٹار جوڑی، انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ، کے درمیان 8 سال کے طویل تنازع کے بعد طلاق کا تصفیہ طے پا گیا ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، منگل کو انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ نے لاس اینجلس کی سپیریئر کورٹ میں طلاق کے تصفیے پر دستخط کیے، تاہم معاہدے کی تفصیلات خفیہ رکھی گئی ہیں۔انجیلینا جولی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ طلاق کے تصفیے پر خوش ہیں، لیکن انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ دوسری جانب، بریڈ پٹ کے نمائندے کی جانب سے بھی فوری طور پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔یاد رہے کہ انجیلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی، لیکن اختلافات کے باعث انجیلینا جولی نے 2016 میں بریڈ پٹ سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے 2019 میں دونوں کو قانونی طور پر الگ کر دیا تھا۔ دونوں اداکاروں کے چھ بچے ہیں، جن کی پرورش دونوں کی مشترکہ ذمہ داری رہی ہے۔