پشاور: بلدیاتی ملازمین کے احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

پشاور: بلدیاتی ملازمین کے احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

پشاور میں کے پی اسمبلی کے سامنے بلدیاتی ملازمین نے فنڈز کی فراہمی کے مطالبے پر احتجاج کیا، جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

مظاہرین نے خیبر روڈ کو بند کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود حکومتی مذاکرات نہ ہونے پر ملازمین نے احتجاج کا آغاز کیا۔پولیس کارروائی کے بعد مظاہرین وقتی طور پر منتشر ہوگئے، لیکن بعد میں احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بند کردیا۔