بلاول بھٹو چاہیں تو نجکاری رک سکتی ہے، نجکاری ہوئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے: ہدایت اللہ خان
کراچی(آئی این پی )بلاول ہائوس چورنگی پر پیپلز یونٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کے دوران دھرنا دیا، مظاہرین نے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے خلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔میڈیا سے بات چیت میں صدر پیپلز یونٹی ہدایت اللہ خان نے کہا کہ کراچی پریس کلب پر بھی پریس کانفرنس میں یہ بات واضح کردی تھی کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جارہی بلکہ اسے خود خرید رہے ہیں۔ہم بلاول ہائوس آکر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو بتانے آئے ہیں کہ ہم آپ کے سپاہی ہیں۔بلاول بھٹو زرداری چاہیں تو یہ نجکاری رک سکتی ہے۔ہمیں پی آئی اے ملازمین کی پنشن اور ملازمت کی یقین دہانی کرائی جائے۔ ہم احتجاج جاری رکھیں گے