خیرپور : سہتو ون کنوئیں سے یومیہ 60لاکھ مکعب فٹ گیس کی پیداوار شروع

کراچی(آئی این پی )سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع سہتو ون کنوئیں سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع ہونے کا اعلان  کیا گیا ہے ۔یہ  اعلان  او جی ڈی سی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کیے گئے خط میں کیا ہے۔کمپنی کے مطابق سہتو ون کنوئیں سے یومیہ 60 لاکھ مکعب فٹ قدرتی گیس حاصل ہو رہی ہے، جو ملکی توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ گیس کے ذخائر کو 6 انچ قطر کی 5 کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے سنجھورو پلانٹ سے منسلک کر دیا گیا ہے