وارداتوں میں 164افراد مار ے گئے جن میں لاہور کے 23 شامل، 1102 شوٹرزپرمقدمات
لاہور(کرائم رپورٹر)2024کے دوران لاہور میں 52 اورپنجاب بھر میں 637 اندھے قتل کے کیس رپورٹ ہوئے۔ ان وارداتوں میں 164 افرادمار ے گئے جن میں لاہور کے 23 شہری شامل ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں 11 کیسز سمیت صوبہ بھر میں 259 کیسز کو ٹریس کیا گیا۔ پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات مکمل کر کے کئی کیسز میں ملزموں کو پکڑا۔ اسکے علاوہ لاہور میں 56 سمیت صوبہ بھر میں 1102 نامعلوم شوٹرز کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ان شوٹرز کی زیادہ تعداد موٹر سائیکل سواروں کی تھی جو شہریوں پر اندھی گولیاں برساتے تھے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اندھے قتل میں ملوث لاہور سے 30 اور صوبہ بھر سے 635 ملزم گرفتار کیے گئے۔ان میں سے لاہور کے 6 سمیت صوبہ بھر سے 176 ملزم بے گناہ قرار دئیے گئے جبکہ لاہور کے 2 اور صوبہ بھر سے 107 ملزم اشتہاری قرار پائے۔