شاہدرہ میں چھت پر ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل

ملزم ہوائی فائرنگ کر رہا تھا واپس آتی گولی چھت پر سوئے انورکے سر پر لگی
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ میں چھت پر ہونے والے اندھے قتل کا معمہ حل کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ شاہدرہ رانا عمر دراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کیا۔ملزم اپنے گھر میں ہوائی فائرنگ کر رہا تھا جس کی واپس آتی گولی چھت پر سوئے ہوئے محمد انور کے سر پر لگی اورجس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے آتشیں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔