نوجوان صابر کے اندھے قتل کا معمہ حل ، ملزم شکنجے میں آگیا

لاہور (کرائم رپورٹر) رائیونڈ کے علاقے میں نوجوان صابر کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیاایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کے مطابق ملزم نے تلخ کلامی کے دوران نوجوان صابر کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور پیشہ ورانہ مہارت کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ پولیس پراسیکیوشن پارٹنر شپ کے تحت گرفتار ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔