لاکھوں روپے مالیت کی بھینس چوری

بچیکی (خصوصی رپورٹ) نواحی گا ئوں 3/53 سے لاکھوں روپے مالیت کی بھینس چوری ہوگئی، گزشتہ رات زمیندار شہزاد مجید باجوہ کی حویلی کی دیوار میں نقب لگا کر چور 6 لاکھ روپے مالیت کی بھینس لے گئے، حویلی میں سویاملازم صبح دودھ دھونے کیلئے اٹھا تو بھینس غائب تھی ،پولیس تھانہ بڑا گھر نے بھینس کے مالک کی درخواست پرملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔