قتل کیس ، ملزم کی ضمانت منظور

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے قتل کیس کے ملزم کی ضمانت منظور جبکہ شریک ملزم کی عبوری ضمانت واپس لینے کی بنا پر خارج کر دی۔ جسٹس علی ضیا باجوہ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم وقار الحسن کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور جب کہ شریک ملزم محمد وقاص کی عبوری ضمانت واپس لینے کی بنا پر خارج کر دی۔