جاوید بٹ قتل کیس میں ملزم امیر فتح کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں نامزد ملزم امیر فتح کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔جسٹس امجد رفیق نے درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پولیس کو 22 جنوری تک ملزم امیر فتح کو گرفتار کرنے سے روک دیا،  عدالت نے ائندہ سماعت پر تفتیش سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔امیر فتح نے وکیل عابد ساقی کی وساطت سے عبوری ضمانت دائر کررکھی ہے جس میں پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے