بادی النظر میں ملزم ہاشم عباسی کے خلاف مزید انکوائری کا کیس ہے:خصوصی عدالت اسلام آباد
اسلا م آباد (آئی این پی )انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کو 3 رینجرز اہلکاروں کی موت کیس میں ملزم ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے 26 نومبر کو 3 رینجرز کی موت کے کیس میں ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت 50 ہزار روپوں کے مچلکے کے عوض منظور کرتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں ملزم ہاشم عباسی کے خلاف مزید انکوائری کا کیس ہے۔ شریک ملزمان کی ضمانت پر عدالتی ابزرویشن کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔ عدالت کی آبزرویشن عمومی نوعیت کی ہے اور یہ صرف اس کیس کی حد تک ہے۔