حنا جاوید قتل کیس، ملزم کی درخواستِ ضمانت سماعت کیلئے منظور، مقتول پارٹی اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری

راولپنڈی(آئی  این پی ) ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے منظور کرلی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصیر احمد نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، جس میں عدالت نے درخواست ضمانت سماعت کیلئے  منظور کرتے ہوئے مقتول پارٹی اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کردئیے۔عدالت نے ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس کے گرفتار ملزم ذیشان ارشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔