چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل سیشن جج نور محمد نے سابق ضلع کونسل آفیسر ملک اشفاق الرحمان لنگڑیال قتل کیس کے ایک ملزم زمیندار محمد سرفراز کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری 11 ستمبر تک منظور کر لی اور پولیس تھانہ شاہ کوٹ سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ، چک 84 بارہ ایل میں 30 اگست کی رات ساڑھے آٹھ بجے قبضہ مافیا کے محمد سرفراز کے ایما پر مقدمہ بازی کی رنجش پر ڈیرے پر بیٹھے ہوئے ملک اشفاق الرحمان لنگڑیال کو پمپ ایکشن اور پیٹر گن سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزموں عنصر اقبال اور مظہر اقبال نے دو نا معلوم ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، پولیس تھانہ شاہکوٹ نے مقتول کے بیٹے سمیر افضل کی مدعیت میں پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔