مریم نواز شریف کا نئے سال کے آغاز پر پیغام: عوام کی خدمت، حفاظت اور ترقی کا عزم

مریم نواز شریف کا نئے سال کے آغاز پر پیغام: عوام کی خدمت، حفاظت اور ترقی کا عزم

مریم نواز شریف نے 2025 کے آغاز پر اپنے پیغام میں پاکستان کے عوام کے لیے خوشی اور خوشحالی کی دعا کی اور عزم کا اظہار کیا کہ وہ عوام کی خدمت، حفاظت اور ترقی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ سال پاکستان کے عوام کے لیے خوشیوں کا حامل ہو، اور وہ عوام کی صحت، جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت دعا گو ہیں۔مریم نواز نے 2025 میں انفرادی اور اجتماعی طور پر نئی شروعات اور روشن مستقبل کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت اور ترقی کی مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ اس میں نواز شریف کینسر ہسپتال، سرگودھا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ، اٹزم سکول اور آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ سال نو میں پاکستان سے غربت، افلاس، دہشت گردی، انتہاپسندی اور جرائم کا خاتمہ ہو۔

مریم نواز نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ 2024 میں تعلیم، زراعت، انرجی، ہیلتھ سمیت ہر شعبے میں تاریخی اور ریکارڈ پراجیکٹس لائے گئے ہیں، اور اب مزید ترقی کی طرف قدم بڑھائیں گے۔مریم نواز نے 2024 میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پانے والے جوانوں اور افسران کو سلام پیش کیا اور سال نو کے آغاز میں عوام کی خدمت کا عہد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ 2025 کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو، اور یہ دونوں خطے آزاد ہوں۔