وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئے سال 2026 کے آغاز پر عوام کے لیے خصوصی پیغام میں دعائوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستانیوں کو سال نو کی مبارکباد دی اور ملک و قوم کے لیے دعا کی کہ یہ سال امن، خوشحالی اور عافیت کا سال ثابت ہو۔مریم نواز نے سال 2026 کو نوجوانوں کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے اہداف پورے کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان، بالخصوص پنجاب کے عوام کو خوشیوں سے ہمکنار کرے اور ملک و قوم کی ترقی میں مددگار ثابت ہو۔