لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک استقبال کیا اور یو اے ای کی قیادت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔ ملاقات کے دوران باہمی برادرانہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا تعلق صرف سفارتی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے، جو ہر آزمائش میں قائم رہا ہے۔ مریم نواز نے تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا اور یو اے ای کے ساتھ سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کو قابل تحسین قرار دیا۔انہوں نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بزنس فرینڈلی ماحول کی بدولت پنجاب سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام ہے۔
Ask ChatGPT