بلاول بھٹو زرداری کا نیا سال 2025 کے لیے پیغام، اتحاد اور ترقی کا عزم

بلاول بھٹو زرداری کا نیا سال 2025 کے لیے پیغام، اتحاد اور ترقی کا عزم

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئے سال 2025 کی آمد کے موقع پر اپنے پیغام میں تمام اہل وطن اور عالمی برادری کو نیک خواہشات پیش کیں اور کہا کہ یہ سال پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کا سال ہوگا۔

 انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے ماضی کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے مستقبل کے لیے نئے عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا، تاکہ پاکستان ایک ترقی پسند، انصاف پسند اور جامع ملک بن سکے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو غربت، عدم مساوات اور جہالت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی ہوگی، اور قوم کو ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا سال جمہوریت، آزادی اور سماجی انصاف کے اصولوں کے لیے ہماری وابستگی کی تجدید کا وقت ہے، اور دعا کی کہ 2025 تمام پاکستانیوں کے لیے امن، خوشحالی اور صحت مند سال ثابت ہو۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مل کر 2025 کو پاکستان کے لیے ترقی اور امید کا سال بنائیں۔