پورٹو ریکو میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 14 لاکھ صارفین متاثر

پورٹو ریکو میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 14 لاکھ صارفین متاثر

ویب ڈیسک: امریکہ کے زیرِ انتظام جزیرے پورٹو ریکو میں بجلی کے گرڈ کی خرابی کے باعث پورے جزیرے میں بلیک آؤٹ ہوگیا۔

اس بریک ڈاؤن کی وجہ سے 14 لاکھ صارفین کے گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور اندھیرا چھا گیا۔ پورٹو ریکو کے گورنر پیڈرو پیئرلویسی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے، تاہم اس کی مکمل بحالی میں وقت لگ سکتا ہے۔یہ بلیک آؤٹ منگل کی صبح 5:30 بجے شروع ہوا اور اس کا اثر پورے جزیرے پر پڑا۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لئے حکام کی جانب سے کام کیا جارہا ہے، اور صارفین کو جلد بحالی کی امید دلائی گئی ہے۔