دبئی میں سال بھر شاپنگ اور تفریحی ایونٹس کا اعلان

دبئی میں سال بھر شاپنگ اور تفریحی ایونٹس کا اعلان

ویب ڈیسک: شاپنگ کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری! دبئی فیسٹولز اینڈ ریٹیل اسٹیبلشمنٹ نے 2025 کا شاپنگ کیلینڈر جاری کر دیا ہے، جس میں پورے سال شاپنگ اور تفریحی ایونٹس شامل ہوں گے۔

اہم ایونٹس:
دبئی شاپنگ فیسٹول: 6 دسمبر 2024 سے 12 جنوری 2025 تک۔
چینی نیا سال: 24 جنوری سے 2 فروری تک، جس میں آتشبازی اور ثقافتی پرفارمنسز ہوں گی۔
دبئی فیشن سیزن: چاروں سیزنز کی کلیکشنز کے ساتھ۔
ای اسپورٹس اینڈ گیمز فیسٹیول: 25 اپریل سے 11 مئی تک۔
دیوالی: 17 سے 26 اکتوبر تک، خصوصی روشنیوں اور شاپنگ آفرز کے ساتھ۔
دیگر اہم مواقع:
رمضان، عیدالفطر، اور عیدالاضحی کے تہوار۔
یو اے ای کا قومی دن۔
یہ کیلینڈر شاپنگ اور ثقافتی سرگرمیوں سے بھرپور ہے، جو دنیا بھر سے سیاحوں کو اپنی جانب راغب کرے گا۔