پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیویلن کھلاڑی ارشد ندیم نے 2025ء میں بڑے ایونٹس میں شرکت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2024ء ان کے لیے اور پورے پاکستان کے لیے ایک کامیاب سال رہا اور 2025ء میں ان کا مقصد اپنی بہترین تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنا ہے۔ارشد ندیم نے کہا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، کامن ویلتھ گیمز اور پیرس اولمپکس میں وہ اپنی بہترین کارکردگی دکھا کر ریکارڈز بنانے کی کوشش کریں گے۔ اس کے علاوہ، انہوں نے 2028ء کے اولمپک میں اپنے اعزاز کا دفاع اور ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی۔یاد رہے کہ ارشد ندیم نے رواں سال 2024ء کے پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو گولڈ میڈل جتوایا تھا۔