کرسمس کی خوشیوں کے پیشِ نظر پارکوں اور تفریحی مقامات پر رش، پولیس نے سکیورٹی مزید سخت کر دی

کرسمس کی خوشیوں کے پیشِ نظر پارکوں اور تفریحی مقامات پر رش، پولیس نے سکیورٹی مزید سخت کر دی

مسیحی برادری کی جانب سے کرسمس کی خوشیاں منانے کے پیش نظر پنجاب بھر میں تفریحی مقامات اور پارکوں پر رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث پولیس نے سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام پارکوں اور تفریحی مقامات پر تعینات افسران خود سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیں اور ڈیوٹی کے دوران مکمل الرٹ رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈولفن سکواڈ، پی آر یو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مؤثر پٹرولنگ کریں گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔مزید پولیس نفری پارکوں، تفریحی اور اہم مقامات پر تعینات کی گئی ہے تاکہ رش والے مقامات پر بہتر کنٹرول ممکن ہو۔ شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی پارکوں میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، تاکہ سکیورٹی کے ساتھ ساتھ عوام کو پُرامن ماحول میں کرسمس کی خوشیاں منانے کا موقع مل سکے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت کے لیے کیے جا رہے ہیں اور کرسمس کے دوران ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا تاکہ امن و امان برقرار رہے۔