قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 12 ہلاک، 18 جوان شہید

قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن، 12 ہلاک، 18 جوان شہید

پاک فوج کی جانب سے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جب کہ 18 جوان شہید ہوئے۔

 یہ آپریشن 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب منگچر میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ دہشت گردوں کا مقصد سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے بلوچستان کے پرامن ماحول کو خراب کرنا تھا، جس پر فورسز نے فوری کارروائی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بناتے ہوئے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ اس آپریشن کے دوران 18 جوان شہید ہوئے جنہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ آپریشن کے دوران علاقے کی حفاظت اور سکیورٹی کو یقینی بنایا گیا۔پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور فورسز پرعزم ہیں کہ اس بزدلانہ کارروائی کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے دشمن کے ہر اقدام کو ناکام بنانے کے لیے مصمم ہیں۔