ویب ڈیسک:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قلات میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے، جس میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کی کارروائیاں ہیں اور یہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیاں دہشت گردی کے خاتمے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، اور پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا