سلو انٹرنیٹ، لیسکو میگا منصوبے کو جھٹکا

   کمپنی کو انوانسڈ  میٹرنگ انفراسٹرکچر پراجیکٹ میں بلنگ اورچوری کی مانیٹرنگ میں مشکلات  کا سامنا
لاہور (خصوصی رپورٹ ) شہر میں انٹرنیٹ سپیڈ کم ہونے سے لیسکو کا میگا پراجیکٹ متاثر ہونیکاخدشہ ظاہر کر دیا گیا۔تفصیل کے مطابق کمپنی کو انوانسڈ میٹرنگ انفراسٹرکچر پراجیکٹ میں بلنگ اورچوری کی مانیٹرنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ  رہا ہے،وفاقی حکومت کی ہدایت پر لیسکو نے اووربلنگ ،بجلی چوری کی روک تھام کیلئے منصوبہ بنایا۔صنعتی سیکٹر، کمرشل، ٹیوب ویلز اور گھریلو صارفین کو اے ایم ا?ئی میٹرز فراہم کئے گئے۔اے ایم ا?ئی میٹرز کی بلنگ اور بجلی چوری کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم بنایا گیا،کنٹرول روم کے ذریعے بلنگ کیساتھ ساتھ میٹرز کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے، انٹرنیٹ سپیڈ کم ہونے سے کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔